خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژننارتھ پاکستان

مالاکنڈ میں نہر میں ڈوبنے کا واقعہ، ایک بچہ اور دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی

ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے 4 افراد کو نکالا گیا، زندہ بچ جانے والے کو ہسپتال منتقل کیا گیا

ملاکنڈ کے علاقے درگئی مہاجرو کیمپ کے قریب خٹکو شاہ کی نہر میں بچے سمیت چار افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی غوطہ خور اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے مقامی افراد کی مدد سے چاروں ڈوبنے والوں کو نکال لیا۔ میڈیکل ٹیم نے تمام متاثرین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے عالمزیب (32 سال)، بلال (26 سال) اور ارمان (6 سال) کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ سلمان (17 سال) زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان خود موقع پر موجود تھے اور آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button