خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

کوہستان مالی بدعنوانیوں میں ملوث افسران کو فوری معطل کردیں، سپیکر پختونخوا اسمبلی

200 ارب روپے کے اسکینڈل پر تہلکہ، افسران خود کو بری الزمہ قرار دے رہے، نیب ریکارڈز تک رسائی نہیں دے رہی"

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں کوہستان کی مالی بدعنوانی کے بڑے اسکینڈلز پر تبادلہ خیال ہوا جس میں سپیکر بابر سلیم سواتی نے سخت موقف اختیار کیا۔ سپیکر نے کہا کہ "تمام معاملات بدعنوانی سے بڑھ کر ہیں اور ہر محکمہ اپنے حصے کی بدعنوانی کے لیے لڑ رہا ہے۔ عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہمارے ادارے کس طرح اربوں روپے کی لوٹ مار کر رہے ہیں۔”

انہوں نے انکشاف کیا کہ "ہمیں پتہ چلا ہے کہ ادارے چوروں کے ساتھ مل کر اربوں روپے کھا رہے ہیں۔ محکمے بھول بھلیوں میں قوم کو ڈال کر اربوں روپے ڈکار جاتے ہیں۔ یہ مسئلہ 36 ارب کا نہیں بلکہ 200 ارب روپے کا ہے۔”

اسمبلی میں دو افسران کی ترقی پر انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کی جانچ پڑتال پر بحث ہوئی۔ اراکین اسمبلی نے تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا، جس پر آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ "ہمارے پاس 110 آڈیٹرز موجود ہیں۔ 2 سے 3 دن بعد میں بتا سکوں گا کہ ہم سپیشل آڈٹ کر سکتے ہیں یا نہیں۔”

سپیکر نے نیب کے اپر کوہستان کے ریکارڈز نہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "آپ مجھے لکھ کر دیں کہ نیب آپ کو ریکارڈ نہیں دے رہی۔” انہوں نے اے جی سے پوچھا کہ "کیا آپ نے اپنے ادارے کے کسی افسر کو معطل کرکے کارروائی شروع کی ہے؟”

سیکرٹری فنانس اور اکاؤنٹنٹ جنرل نے خود کو بری الزمہ قرار دینے کی کوشش کی، جس پر رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی نے کہا کہ "فائنانس اور اے جی خود کو بری الزمہ قرار دے کر جام خلاصی کر رہے ہیں۔ کیا ان تمام محکموں کی جگہ میں کو بٹھا دوں؟”

سپیکر نے سخت حکم دیتے ہوئے کہا کہ "سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، اے جی اور سیکرٹری فائنانس تین دن کے اندر انٹرنل انکوائری مکمل کریں۔ جو لوگ اس میں ملوث ہیں، ان تمام کو معطل کریں ورنہ لوگ ہم پر ہنسیں گے۔” انہوں نے تینوں اداروں کو اگلے بدھ تک پی اے سی اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ "ہمیں 6 سال کی تمام محکموں کی دوبارہ آڈٹ کرنی ہوگی،” جس سے بدعنوانی کے پھیلاؤ کا اندازہ ہوتا ہے۔ مشیر خزانہ نے تھرڈ پارٹی آڈٹ کو مہنگا قرار دیتے ہوئے اندرونی آڈٹ پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن, سپیکر نے انکوائری کا آغاز کر دیا

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button