گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو بابوسر روڈ استعمال کرنے کی ہدایت

آج بارش کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 14 ڈگری رہنے کا امکان ہے

موجودہ موسمی حالات کے وجہ سے، حکومت گلگت بلتستان نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو بابوسر روڈ کی طرف موڑ دیا ہے اور مسافروں، سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ موجودہ موسمی حالات میں شاہراہ قراقرم استعمال کرنے سے گریز کریں۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے اعلان کیا ہے کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ اب بابوسر ناران کاغان روٹ سے چلائی جائے گی جو کہ گرمیوں کے موسم میں شاہراہ قراقرم کے متبادل کے طور پر کام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر، گاڑیوں کی زیادہ تر ٹریفک پہلے ہی بابوسر روڈ کا استعمال کر رہی ہے۔

دیامر کی ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن (ر) عطا الرحمان کاکڑ کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو موجودہ اور آئندہ چند روز کے موسمی حالات سے آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق:
آج بارش کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 14 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ چند دنوں میں 11 سے 16 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بادل، جزوی بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ 16 جولائی کو درجہ حرارت قدرے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کےسرکاری ملازمین کے الاؤنسزمیں اضافے کا اعلامیہ جاری

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button