گلگت بلتستاننارتھ پاکستان

غذر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری، 63 سکول بند

تالی داس میں متاثرین کے لیے خیمہ بستی قائم، ضروریات زندگی فراہم کر دی گئیں

گلگت کے علاقہ غذر میں سیلابی تباہ کاریوں کے پیش نظر 63 سکولوں کو 25 اگست تک بند رکھا گیا ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق، ممکن ہے کہ سکولوں کی بندش کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقے تالی داس میں متاثرین کے لیے خیمہ بستی قائم کی جا چکی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی غذر کی جانب سے وہاں 150 سے زائد خیمے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، متاثرین میں امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے، جس کے تحت اب تک 300 سے زائد فوڈ پیکٹس، 150 سے زائد کچن سیٹس، 150 سے زائد ہائی جین کیٹس، 150 سے زائد ترپال اور شیڈز، 150 سے زائد پلاسٹک میٹس، 150 سے زائد واٹر کولرز اور 2000 سے زائد مینرل واٹر کی بوتلیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

اس کے علاوہ، تالی داس کے مقام پر بننے والی مصنوعی جھیل کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقے میں میڈیکل کی ٹیمیں اور ایمبولینسز بھی موجود ہیں تاکہ ہنگامی صورت حال سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے میں سیلاب سے 406 اموات، متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کا عمل جاری

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button