خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

ٹی ایم اے ہری پور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

شہر میں گندگی کے ڈھیر، نالوں کا ملبہ ایک ماہ سے پڑا، ٹھیکیداروں کی خود سری اور ٹیکسوں کے نام پر بدعنوانی کے الزامات

ٹی ایم اے ہری پور شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ شہریوں پر بے جا ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ سروسز کا معیار زیرو ہے۔ ہری پور شہر میں بھل صفائی کے دوران نالوں سے نکالا گیا ملبہ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود گلیوں، محلوں اور سڑکوں پر پڑا ہوا ہے، جو ٹی ایم اے ہری پور کی نااہلی اور غیر سنجیدگی کو بے نقاب کر رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز ٹیکسوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، لیکن ان کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں ہو رہی۔ ٹی آر او کی ناقص پالیسیاں، غلط حکمت عملی، اور افسر شاہی کے پسند ناپسند کے رویوں نے ٹی ایم اے ہری پور کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ من پسند افراد کو ٹھیکوں کی بانٹ نے ادارے کی کارکردگی کو مزید خراب کر دیا ہے۔

شہر بھر میں ٹیکسوں کے نام پر کولیکشن اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے دوران بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹھیکیداروں کی خود سری کے باعث کوئی بھی کام وقت پر مکمل نہیں ہو رہا۔ اہلیان ہری پور نے کمشنر ہزارہ، ڈپٹی کمشنر ہری پور، اور محکمہ انٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی آر او کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکوں کی بندر بانٹ، ایک ماہ سے زائد عرصے سے ادھورا صفائی کا کام، اور شہر کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ عوام سے وصول کیے گئے ٹیکسوں کے استعمال کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ہری پور شہر کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں عوامی مسائل پر جماعت اسلامی اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان اہم ملاقات

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button