خیبر پختونخوا
چکیسر کوشو کمر پر سوزوکی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص زخمی
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ایبٹ آباد ہسپتال منتقل کیا
تحصيل چکیسر کوشو کمر کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ۔
سوزوکی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی تھی۔
حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 شانگلہ کے میڈکل ٹیم بمع ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو موقع ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ٹی ایچ کیو چکیسر منتقل کر دیا
میڈکل سپرڈینٹ ٹی ایچ کیو چکیسر کے کہنے پر شدید زخمی شخص کو مزید علاج معالجے کیلے ڈی ای او شانگلہ کی ہدایت پر ریفرل سروس کے ایمبولنس میں ایوب میڈکل کمپليکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔