خیبر پختونخوا

چارسدہ میں نامعلوم ملزمان نے خواجہ سرا کو قتل کر دیا

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا

چارسدہ کے تحصیل بازار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے خواجہ سرا گورگورہ کو قتل کر دیا۔

یہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا، جہاں مقتول اپنے کمرے میں موجود تھا کہ اچانک مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گورگورہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد سٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ یہ واقعہ خواجہ سرا کمیونٹی کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا باعث بن رہا ہے، جس پر فوری ایکشن لینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ناردرن بائی پاس پشاور کے نزدیک کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button