اہم خبریںخیبر پختونخوا

ناردرن بائی پاس پشاور کے نزدیک کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ناردرن بائی پاس پشاور میں ایکسائز کا کامیاب آپریشن، 4800 گرام چرس اور 2000 گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار

سید فیاض علی شاہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور عبدالحلیم خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات کے مطابق منشیات فروشوں، ڈیلروں، سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
فیصل خورشید برکی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز کے زیر نگرانی تھانہ ایکسائز پشاور کی کاروائی کی گئی۔ ناردرن بائی پاس نزد ایچ گول چوک کاروائی کے دوران موٹر سائیکل سیٹ سے 4800 گرام چرس اور 2000 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم عرفان اللہ ولد حبیب احمد ساکن میرہ گل آباد سرڈھیری چارسدہ کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button