خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

بٹگرام میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گروہ گرفتار

گزشتہ کئی مہینوں سے بٹگرام میں ٹرانسفارمر چوری ہونے کی وارداتیں ہو رہی تھی

ضلع بٹگرام پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک اور گروہ گرفتار کرلیا گیا جو پولیس کو ٹرانسفرمرز چوری میں مطلوب تھا۔

گرفتار ہونے ملزمان، ثاقب ولد یوسف ساکن شنگلی بالا (حال) اچھڑیاں، مزمل عرف تابش ولد موسی خان سکنہ اچھڑیاں، محمد عاصم ولد گل رحمان سکنہ اچھڑیاں، کامران ولد اول خان ساکنہ اچھڑیاں، شاہ پور ولد نور محمد ساکن اچھڑیاں اور شاہ جہان ولدطور سکنہ اچھڑیا شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ٹرانسفارمرز کوئل برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان کو شاہ گل کے مقام پر گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ کئی مہینوں سے بٹگرام میں ٹرانسفارمر چوری ہونے کی وارداتیں ہو رہی تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے پہرے لگانے بھی شروع کر دیے تھے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بٹگرام محمد آیاز خان نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھی اور سخت ہدایات جاری کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے بٹگرام پولیس نے کافی محنت اور کوشش کے بعد ٹرانسفارمر چوروں کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے چوری شدہ ٹرانسفارمرز کے کوئل برامد کر لیے۔

یاد رہے کہ بٹگرام پولیس کے ممتاز سماجی اور سیاسی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اور دیگر تمام پولیس اہلکاروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بٹگرام میں 11 موٹر سائیکلوں کا چور گرفتار کر لیا گیا

عبدالفناز

لکھاری عرصہ دراز سے بٹگرام سے مختلف اخبارات کیلئے لکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ قومی ٹی وی چینل کیلئے کام کرتے ہیں۔

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button