اپر چترال مستوج سیدان دور مرزا حسن کے مویشی خانے میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےفائر وہیکلز کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچے اور آدھا گھنٹہ لگا کر آگ پر مکمل قابو پالیا۔ بر وقت آگ پر قابو پا کر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے مویشی خانے سے منسلک گھر کو متاثر ہونے سے بچا لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اپر چترال درجہ حرارت منفی ہونے کے باعث مالک مکان نے مویشیوں کے لیے آگ جلائی جس نے بے قابو ہو کر پورے مویشی خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹنگ میں ریسکیو 1122 کے تین فائر فائٹرز اور ایک فائر وہیکل نے حصہ لیا اور 5 ہزار لیٹر پانی استعمال ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: نوبیہائی دلہن کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار