خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

کولئی پالس کوہستان میں جیپ حادثہ، دو جاں بحق

کولئی پالس کوہستان کے علاقے خیریت شالکن آباد میں ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ڈبل کیبن گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثے کے نتیجے میں دو قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئیں، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں صدیق خان ولد عبدالرحمان اور عبدالقدیر ولد محمد سراج شامل ہیں، جبکہ زخمی عنایت ولد گدول کو فوری طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پٹن منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ شام 6 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ مقامی حکام نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کی معاونت کا آغاز کر دیا ہے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button