لائف اسٹائل

اداكارہ نیلم منیر كا شادی تك كا سفر

اداکارہ نیلم اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں

تحریر: حفصہ راحیل

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نیلم اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ اگر انکے ابتدائی دور پر نظر ڈالیں تو نیلم 1992کو کے پی کے ضلح مردان میں پیدا ہوئیں مگر انکا تعلق صوابی سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل كی۔ نیلم محض تین برس کی تھیں جب انکے والد دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔ انکی والدہ نے انکی اکیلے ہی پرورش کی۔ نیلم اپنی دو بہنوں سے چھوٹی اور ایک بہن سے بڑی ہیں۔ نیلم مینر نے نویں کلاس سے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی کمرشل سے کیا تھا۔ انہوں نےگریجویشن تک تعلیم حاصل کی۔ ٹی وی کمرشل سے ہی انھیں ڈراموں کی آفر ہوئی اور یوں انہوں نے بطور اداکارہ اپنے کیریئر کی ابتداکی۔

انکا پہلا ڈرا مہ "تھوڑا سا آسمان” پی ٹی وی پر نشر ہوا۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ انکو سٹرگل نہیں کرنا پڑی بلکہ انکی خوبصورتی کی وجہ سے ان کو کام ملا مگر کام ملنے کے بعد اداکارہ نے محنت اور پوری ایمانداری سے کام کیا ہے۔ اداکارہ نے ڈراموں سمیت فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔
انکی بہترین فلموں میں chakar, wrong no 2, chupan chupai شامل ہیں۔ جبکہ ڈراموں میں دل موم کا دیا، خمار، قید تنہائی، دل نواز اور دیگر شامل ہیں۔ اداکارہ حال ہی میں رشتے ازدواج میں بندھی ہیں۔ انہوں نے سعودی شہری محمد رشید کو اپنا ہم سفر چنا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر انکی تصاور اور ویڈیوز کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور فینز کی جانب سے دعاوں كا سلسلہ جاری ہے جبکہ نیلم منیر نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ انکے لیے خوبصورتی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ جیسا بھی ہو دل کا صاف ہونا چاہیے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button