شانگلہ کے دو مختلف علاقوں، سانگڑئی میں ایک ہی گھر کے تین بچے زہریلی چیزیں کھانے سے بے حوش ہوگئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم دو بچے جانبر نہ ہوسکے جبکہ ایک بچی کی جان بچ گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سانگڑئی کے والدین کے دو بچے اور ایک بھانجی نے زہریلی چیزیں کھائی تھی جس سے اُن کی حالت غیر ہوگئی اور ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دو بچے ایک لڑکا اور لڑکی جان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک بچی سوات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
ادھر جمعرات کی رات ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال الپوری میں گلی بٹ سے ایک بچے کو بے حوشی کی حالت میں لایا گیا جو ہسپتال میں چل بسا۔
بچے کے لواحقین کے مطابق بچے نے دکان سے کوئی چورن لئے اور کھائے تھے جس سے ان کی حالت غٰیر ہوگئی تھی۔
اے سی الپوری محمد حامد صدیقی نے دی ناردرن پوسٹ کو بتایا کہ وہ دونوں واقعات کی تحقیقات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شانگلہ پولیس نے دوران چیکنگ گاڑی سے بھاری اسلحہ برآمد کرکےملزمان گرفتار کرلئے