خیبر پختونخوا

داؤد آفریدی کے زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسائل پر وفاقی حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس کمیٹی چئیرمین داؤد آفریدی کے زیرصدارت منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ اور وزیراعلٰی کے معاون خصوصی برائے انرجی اینڈ پاور انجینئر طارق خان سدوزئی کی خصوصی شرکت۔
خیبرپختونخوا میں 316 منی مائیکرو ہائیڈرو پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں، بریفنگ
کوہاٹ ڈویژن سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے وفاقی حکومت کی جانب سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں گیس میٹرز پر پابندی ہے اور کم پریشر اور زیادہ گیس لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت جان بوجھ کر خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے، آفتاب عالم کا خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس سے خطاب۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا اسمبلی میں زرعی انکم ٹیکس بل پیش کیا گیا ہے

آفتاب عالم نے خیبرپختونخوا میں گیس میٹرز پر پابندی، گیس لوڈشیڈنگ اور گیس کے کم پریشر کے مسئلے کو بھی کمیٹی میں اٹھایا جس پر چیئرمین کمیٹی نے متعلقہ حکام کو گیس کے کم پریشر کے مسئلے کو حل کرنے اور خیبرپختونخوا میں گیس میٹرز پر پابندی ہٹانے کے لئے متعلقہ وفاقی محکمے کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کی۔
معاون خصوصی برائے توانائی انجنئیر طارق خان سدوزئی نے پیڈو کے زیرانتظام پن بجلی کے منصوبوں سے پیدا بجلی کی خریداری، بوسیدہ ٹرانسمیشن لائن اور دیگر مسائل کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی اور ایس این جی پی ایل حکام نے بھی کمیٹی میں اٹھائے گئے مسائل اور سوالات کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ اور جوابات دیے۔

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button