خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن

لوئر دیر میں سیکورٹی فورسز کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والا گروہ گرفتار

لوئر دیر پولیس کی بڑی کارروائی، سیکورٹی فورسز کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ مال، زیورات اور اسلحہ برآمد

لوئر دیر میں پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی وردی پہن کر گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں مسروقہ مال، زیورات، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق 14 اپریل 2025 کو لال قلعہ کے رہائشی ساز محمد نے پولیس کو اطلاع دی کہ رات ایک بجے 9 مسلح افراد نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے سیکورٹی فورسز کا بہروپ دھارا ہوا تھا اور سرچ آپریشن کا بہانہ بنا کر گھر میں داخل ہوئے۔ انہوں نے گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر کے 2 لاکھ 57 ہزار روپے نقد رقم، قیمتی موبائل فونز اور دیگر اشیاء لوٹ لیں۔

ڈی پی او لوئر دیر عبدالسلام خالد نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ ڈی ایس پی میدان سرکل عزیز الرحمن کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے جدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے صرف 15 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں سید نواب (شکرتنگے)، رضا اللہ (سفرے مانیال)، راحت اللہ (حاجی آباد)، ارشاد (چلگزے)، نورالدین (شکرتنگے) اور نیلم بی بی (پڑی کس) شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1,87,000 روپے اور 100 سعودی ریال، 10 تولے سونا، 2 موبائل فونز، کلاشنکوف، پستول اور دیگر اسلحہ کے علاوہ سیکورٹی وردی، دستانے اور دیگر سازوسامان برآمد کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ لال قلعہ میں دفعہ 395، 457، 458 سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لوئر دیر پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور علاقے میں امن کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ پولیس نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی پرعزم کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوئر دیر میں بچوں کے جھگڑے پر مسلح تصادم، تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button