گلگت بلتستان

تھائی لینڈ کی سیاح گھواری کے قریب پتھر گرنے سے جانبحق، دوسری زخمی

ٹورسٹ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمی سیاحہ کو گھواری سول ڈسپنسری منتقل کیا

سیاچن ہائی وے پر گھواری کے قریب ایک حادثہ پیش آیا جہاں پہاڑ سے ایک بڑا پتھر گر کر سکردو سے خپلو جا رہی ایک نجی گاڑی کو ٹکرا گیا۔ اس واقعے میں تھائی لینڈ کی ایک سیاحہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک اور سیاحہ زخمی ہو گئیں۔

ٹورسٹ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمی سیاحہ کو گھواری سول ڈسپنسری منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ جبکہ مرحومہ سیاحہ کی لاش ایمبولنس کے ذریعے سکردو منتقل کر دی گئی۔

مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی کھوت، تورکھو اپر چترال میں اپریل کے اختتام پر برفباری کا سلسلہ جاری

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button