خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا ضلع شانگلہ کے دور دراز علاقوں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
دورے کے موقع پر ڈی پی او شانگلہ عمران خان بھی ریجنل پولیس آفیسر ملاکند کیساتھ تھے

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن شیر اکبر کا ضلع شانگلہ کے دور افتادہ سرکل پورن کے مختلف تھانہ جات، چوکیات اور چیک پوسٹوں کا دورہ۔
دورے کے موقع پر ڈی پی او شانگلہ عمران خان بھی ریجنل پولیس آفیسر ملاکند کیساتھ تھے۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر نے چیک پوسٹ یختنگے، تھانہ الوچ، چوکی ٹواء، چیک پوسٹ جمبل، تھانہ مارتونگ چیک پوسٹ اشاڑوسر اور چوکی شانگلہ ٹاپ کا دورہ کیا ۔ انھوں نے سیکورٹی انتظامات اور رہائشی بیرک کا معائنہ کیا اور نفری کو ہائی الرٹ پاکر اسی طرح الرٹ رہنے کی تاکید کی۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکند شیر اکبر, چیک پوسٹوں اور تھانوں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملے اور ان پر زور دیا کہ وہ محنت لگن اورفرض شناسی سے پیشہ ورانہ امور سرانجام دیکر خدمت خلق کو اپناشعار بنائے۔
ریجنل پولیس آفیسر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس ایک منظم فورس ہے جسمیں قوائد و ضوابط کے خلاف کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں اور نہ ہی پولیس فورس میں غفلت و کوتاہی کی کوئی گنجائش موجود ہے فورس کے جوانوں کی فلاح و بہبود اور مراعات کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ہماری سب سے اولین ترجیح ہے، تمام اہلکار عوامی خدمت اور تحفظ عامہ کے جذبے سے سر شار ہو کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ نے پولیس تنصیبات کے علاؤہ دیگر علاقوں کا بھی بغور جائزہ لیا اور پولیس افسران کو عوامی امنگوں اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کردی
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر نے دورے کے احوال مخصوص رجسٹر میں قلمبند کئے۔