خیبر پختونخوا
ہزار خوانی پر جوہڑ میں چھ سالہ بچہ ڈوب گیا
غوطہ خور ٹیم نے 30 منٹ کے سرچ کے بعد بچے کو جوہڑ سے نکال لیا
پشاور کے علاقہ ہزار خوانی پر جوہڑ میں ابو ہریرہ نامی بچہ ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیم اور ریسکیو ایمولینس موقع پر پہنچ گئی۔ غوطہ خور ٹیم نے 30 منٹ کے سرچ کے بعد بچے کو جوہڑ سے نکال لیا۔ پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے بچہ فوت ہوگیا تھا۔ جسد خاکی کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈوبنے والے بچے کی شناخت ابو ہریرہ عمر 6 سال ولد رضوان کے نام سے ہوئی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان
یہ بھی پڑھیے: پشاور ہائی کورٹ میں زیر التوائی مقدمات میں مسلسل اضافہ – 2018 سے 2024 تک تفصیلی جائزہ