خیبر پختونخوا
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی غیر معیاری سنیکس اور چپس فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی نے غیر معیاری سنیکس، چپس فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف گاڑیوں سے غیر معیاری چپس برآمد کرکے ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیلرز و دکانداروں کو ہدایات کی کہ وہ غیر معیاری اشیاء کے فروخت سے اجتناب کریں اور نئے این او سی کے حصول کیلئے ایس او پیز کے مطابق اپلائی کریں۔
یہ بھی پڑھیے: بگن میں مہلک گھات کے بعد کرم میں کارروائی کی منصوبہ بندی