خیبر پختونخوا
عمران خان کے بلین ٹریز سونامی منصوبے کے مثبت اثرات آگرہ میں واضح ہو رہے ہیں
ملاکنڈ کے علاقے آگرہ میں 2300 ہیکٹیئر رقبے پر 24 لاکھ سے زائد درخت تناور جنگل بن چکے ہیں
سابق وزیر اعلظم عمران خان نے پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیداشدہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے بلین ٹریز سونامی اور 10 بلین ٹریز سونامی جیسے منصوبے شروع کیے، جن کے مثبت اثرات اب واضح ہو رہے ہیں۔ ملاکنڈ کے علاقے آگرہ میں 2300 ہیکٹیئر رقبے پر 24 لاکھ سے زائد درخت تناور جنگل بن چکے ہیں، جو نہ صرف ماحول بلکہ مقامی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شجرکاری مہم کو مزید بڑھاتے ہوئے "بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو” کا آغاز کیا، جس کا مقصد صوبے کے ہر ضلع کو مزید سرسبز بنانا ہے۔ پیر مصور شاہ مشیر برائے جنگلات کی قیادت میں محکمہ جنگلات نے آگرہ، ملاکنڈ میں 25 ہیکٹیئر رقبے پر مذید 26 ہزار نئے درخت لگائے ہیں، تاکہ عمران خان کے سرسبز وشاداب پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔