خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن
لوئر چترال میں ڈکیت گروہ کے سرغنہ گرفتار، مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد
لوئر چترال پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے سرغنہ ملزم جہاد خان ولد قلندر شاہ سکنہ رباط تیمرگرہ کو گرفتار کرلیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں لوئر چترال پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے سرغنہ ملزم جہاد خان ولد قلندر شاہ سکنہ رباط تیمرگرہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے موبائل فونز، زیوارات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلی گئی۔
تھانہ سٹی چترال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن ،ایس۔ڈی۔پی او سرکل چترال سجاد حسین ،ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI حیدر حسین اور تفتیشی آفیسر SI ابرار احمد نے کہا کہ ملزم چترال کے ایک ہوٹل میں کمرہ لیکر چوری کے وارداتیں کررہا تھا انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم انتہائی چالاک ہے اس کے پاس پانچ مخلتف ناموں اور اضلاع کے شناختی کارڈ موجود تھے اور مختلف مقامات پر وہ مختلف ناموں سے شناختی کارڈ استعمال کرتا تھا ملزم اپر اور لوئر دیر پولیس کو بھی مختلف نوعیت کے کیسوں میں بھی مطلوب تھا افسران نے مزید کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
مسروقہ سامان قانونی تقاضے پوری کرنے کے بعد ان کے مالکوں کو حوالہ کئے جائیں گے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لوئر چترال پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقوں میں مشکوک افراد کی موجودگی یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جائے۔
یہ بھی پڑھیے: نرسنگ کالج اپر چترال کے قیام کے لیے اہم پیش رفت