خیبر پختونخوانارتھ پاکستانہزارہ ڈویژن

ہری پور کا گاؤں کھارن معدنیاتی مرکز ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے

ہری پور کا نواحی گاؤں کھارن سوپ سٹون منرلز کا مرکز ہونے کے باوجود بنیادی سہولیت سے محروم ہے

تحریر: سردار آصف

ہری پور کے نواحی علاقہ بیڑ کے دور افتادہ سینکڑوں گھروں کا لاکھوں کی آبادی پر مشتمل گاؤں کھارن، مختلف معدنیات کا مرکز ہونے کے باوجود بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

ہری پور کا نواحی گاؤں کھارن مختلف معدنیات، خاص طور پر سوپ سٹون منرلز، کا مرکز ہے۔ یہ گاؤں خوبصورتی میں کسی خفیہ آئیلینڈ سے کم نہیں۔ یہاں کے پہاڑ سوپ سٹون (مختلف ادویات اور فیس پاوڈرز میں استعمال ہونے والا منرل) سے لیس ہیں۔ یہاں جھرنوں ندی نالوں اور مختلف انواع و اقسام کے پھلوں کے باغات بھی کثیر مقدار میں موجود ہیں۔ لیکن پاکستان تحریک انصاف کے چودہ سالہ دور حکومت کے باوجود یہ گاوں آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ صحت تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کے لئے کھارن کے مکین ایک کچے لکڑی کے پل کے زریعے روزانہ گاوں بیڑ آتے ہیں۔ چھوٹے بچے روزانہ اس پل سے سکولز آتے جاتے ہیں جبکہ یہ صدیوں پرانا لکڑی کا پل انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ اس پل کے زریعے کنی کوٹ ، کھارن ، پھودرہ ، اور دیگر نواحی گاؤں کی لاکھوں کی آبادی روزانہ آمدورفت کرتی ہے۔ خستہ حالی کی وجہ سے یہ پل کسی بھی وقت منہدم ہو کر کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ کھارن کے مقامی مکینوں نے حکومت خیبرپختونخواہ سمیت ایم پی اے اکبر ایوب خان اور ایم این اے عمر ایوب خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پل کی از سر نو تعمیر کی جائے تاکہ سیکنڑوں سکول جانے والے بچوں سمیت علاقہ مکینوں کے لئے راستہ ہموار ہو سکے۔ اور اس دور افتادہ گاوں کو بیڑ سے ملانے والی اکلوتی گزرگاہ بحال ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد پل سے گاڑی گرگئی، نجی بینک کی خاتون منیجر جاں بحق

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button