شانگلہ کے علاقے پورن سے تعلق رکھنے والے عزیز احمد ولد محمد صادق، جو کہ ایک ماہ قبل سوات کے علاقے مٹہ کے ایک مقامی ہوٹل سے لاپتہ ہو گئے تھے، ان کی لاش آج شکردرہ میں دریائے سوات سے برآمد ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق عزیز احمد گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ تھے، اور ان کے اہل خانہ مسلسل ان کی تلاش میں تھے۔ آج صبح شکردرہ کے قریب دریائے سوات سے ایک لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت بعد میں عزیز احمد کے طور پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شانگلہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا