خیبر پختونخواشانگلہملاکنڈ ڈویژن
رمضان المبارک کے دوران بارشوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی نگرانی
بشام بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور قیمتوں کو مانیٹر کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بشام نے بارش کے دوران بشام بازار کا دورہ کیا۔
معائنے کے دوران سبزی، پھل، گوشت، چکن، بیکری، سموسے اور پکوڑے فروشوں کے ساتھ ساتھ جنرل اسٹورز اور مارٹس کی چیکنگ کی گئی۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا گیا جبکہ زائد المعیاد اشیاء کی فروخت کو روکنے کے لیے سختی برتی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بشام نے ان مارٹس کا بھی معائنہ کیا جنہوں نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر رعایتی شیلفیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے اس اقدام کو سراہا۔
تحصیل انتظامیہ کی جانب سے بازار میں اچانک معائنہ اور چھاپے مارنے کا عمل جاری ہے، تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔