خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن
شاہراہ قراقرم مکمل بند، شال بائی پاس کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے ٹریفک معطل
ضلعی انتظامیہ بحالی کے کاموں میں مصروف، عوام سے سفر سے گریز کی اپیل
شال بائی پاس کے قریب پہاڑی تودہ گرنے کے باعث شاہراہ قراقرم (KKH) ہر قسم کے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔ واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ضلعی انتظامیہ کوہستان بالا کے مطابق، جیسے ہی شاہراہ کو دوبارہ کھولا جائے گا، عوام کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شال بائی پاس کے قریب واقع پہاڑی میں پہلے ہی دراڑیں نمودار ہو چکی تھیں، جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو افراد جاںبحق اور دو زخمی