تھانہ بلی ٹنگ پولیس کی فوری کاروائی، حَبْسِ بے جا میں رکھے جانے والا کمسن شہری کو بازیاب کروا لیا گیا۔ اس میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا کیا۔
بلی ٹنگ پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ اورکزئی بانڈہ بلی ٹنگ میں کمسن لڑکے کو زبردستی حَبْسِ بے جا میں رکھا ہوا ہے۔ ایس ایچ او بلی ٹنگ عرفان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کرکے کمسن لڑکے کو بحفاظت بازیاب کروایا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔