خیبر پختونخوانارتھ پاکستان

شبقدر پولیس پر مزدور پر تشدد اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کرنے کے سنگین الزامات

متاثرہ خاندان نے ڈی پی او چارسدہ اور اعلیٰ افسران سے انصاف کا مطالبہ کیا، دھمکی دی کہ پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے

چارسدہ: تھانہ شبقدر پولیس کے اہلکاروں پر ایک محنت کش مزدور پر تشدد اور بغیر کسی وجہ کے ایف آئی آر درج کرنے کے سنگین الزامات عائد ہوئے ہیں۔ واقعے کے مطابق، مٹہ مغل خیل کے رہائشی ثمین جان کو ان کی دکان واقع چڑھائی بازار سے پولیس گاڑی میں بٹھا کر یہ کہتے ہوئے لے گئی کہ ان سے کسی ملزم کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہیں۔

ثمین جان کو موبائل وین کے ذریعے تھانہ لے جایا گیا، جہاں انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد ایس ایچ او شبقدر نے ثمین جان سے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی تاصیف خان کو تھانہ بلائیں۔ تاصیف خان فوراً تھانہ پہنچا، لیکن 45 منٹ بعد جب ثمین جان واپس تھانہ پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ پولیس نے تاصیف خان پر تشدد کیا ہے۔

ثمین جان نے ایس ایچ او اور محرر سے بار بار پوچھا کہ ان کے بھائی کا کیا قصور ہے، لیکن جواب میں ایس ایچ او نے غصے میں آ کر تاصیف خان کے خلاف دفعہ 216 کے تحت ایف آئی آر درج کر دی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ تاصیف خان ملزم وصال کا سالہ ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تاصیف وصال کے بہنوئی ہیں۔ پولیس نے یہ بھی غلط بیانی کی کہ تاصیف نے وصال کے لیے عدالت سے بی بی اے حاصل کیا تھا، حالانکہ یہ کام ثمین جان نے کیا تھا۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ تاصیف خان نے وصال کی ضمانت کی تصدیق کی تھی، نہ کہ ضمانت خود دی تھی، جس کی دستاویزی ثبوت بھی موجود ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر میں یہ بھی الزام لگایا ہے کہ تاصیف خان ملزم کے ساتھ رابطے میں ہیں، لیکن اگر ایسا ہے تو پولیس کو چاہیے کہ موبائل رابطوں کی سی ڈی آر نکال کر باقاعدہ کارروائی کرے۔

متاثرہ خاندان نے ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر خان، آر پی او مردان نجیب الرحمن خان، اور آئی جی خیبر پختونخوا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں انصاف نہیں ملا تو وہ اپنے خاندان کے ساتھ پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

یہ واقعہ پولیس کے رویے پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر شہریوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک جاری رہا تو عوام کا اپنے محافظوں پر سے اعتماد اٹھ سکتا ہے۔

شبقدر پولیس

یہ بھی پڑھیں: ضلع چارسدہ میں خطرناک چور گینگ کی واردات، سرکاری اہلکار کے گھر چوری

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button