خیبر پختونخوانارتھ پاکستان

ضلع چارسدہ میں خطرناک چور گینگ کی واردات، سرکاری اہلکار کے گھر چوری

پولیس کی ناکامی پر عدم اطمینان، علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، متاثرین نے اعلیٰ افسران سے انصاف کی اپیل کی

خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں خطرناک چور گینگ کی واردات! پولیس پر عدم اطمینان کا اظہار! سرکاری اہلکار کی فوتگی والے گھر کو نامعلوم چوروں نے لوٹ لیا۔ پورے علاقے میں مسجد اور دیگر گھروں میں بھی چوری کی وارداتیں رپورٹ کی گئی۔

خیبر پختونخواہ کی مختلف اضلاع میں آج کل چوری اور ڈکیتی کی واردات زور پکڑ گئی۔ نامعلوم چوروں نے اپنی عیدی گرم کرتے ہوئے کئی گھروں کا صفایا کیا۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے ضلع چارسدہ کی تحصیل شب قدر مٹا مغل خیل پلنگزئی کے رہائشی سرکاری اہلکارعبدالمصور کے مطابق اس کا والد حاجی میر زمان مرحوم سابق ڈائریکٹر منرل جن کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوا، ہم فاتحہ خوانی کے لیے دوسرے گھر منتقل ہوئے۔ اس دوران نامعلوم چوروں نے عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں کی نقدی زیورات اور گھر میں موجود تمام قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع کے بعد مذکورہ تھانے کی پولیس پہنچ گئی اور رپورٹ درج کرنے کے باوجود ابھی تک معاملہ پولیس نے لٹکایا ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم واردات کا کھوج لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے ڈرامہ بازی دیکھو مدعی کو کہا جا رہا ہے چوری میں گھر کا بندہ ملوث ہے جبکہ علاقے میں ائس اور منشیات فروش سرعام گھوم پھر رہے ہیں اور علاقے میں دیگر گھر اور مسجدوں سے بھی چوری کی شکایات آئی ہیں لہذا پولیس ان کے ساتھ ٹال مٹول کر رہی ہے۔ لٹ جانے والے شخص نے آئی جی خیبر پختونخواہ ار پی او مردان اور ڈی پی او چار سدہ سے اپیل کی کہ ان کی واردات کا کھوج لگایا جائے تاکہ اسے انصاف مل سکے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحصیل شب قدر میں دیگر وارداتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں ایا ہے ڈی پی او کو چاہیے کہ فر شناس افسروں کو تحصیل میں تعینات کریں۔

یہ بھی پڑھیے: دیر بالا میں ٹرانسفارمر چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button