خیبر پختونخوانارتھ پاکستان

صحافی کی خبر رنگ لائی، بی آر ٹی انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہیں فوری جاری کر دیں

رمضان میں تنخواہوں سے محروم ملازمین کی فریاد سنی گئی، سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی

بی آر ٹی زو پشاور اور اس کے تحت کام کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے پر سنگین بدانتظامی کے بعد انتظامیہ بالآخر حرکت میں آ گئی۔ سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد بی آر ٹی انتظامیہ نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے سیکیورٹی کمپنی کے ملازمین کو آج دوپہر 2 بجے ماہِ مارچ کی تنخواہیں جاری کر دیں۔ صفائی اور اسٹیشن کے اندر کام کرنے والے دیگر ملازمین کو بھی کل صبح 11 بجے تک تنخواہیں ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے باوجود بی آر ٹی کے تحت کام کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین تنخواہوں سے محروم تھے، جس کی وجہ سے وہ شدید مالی مشکلات اور فاقہ کشی کا شکار ہو رہے تھے۔ خبر منظر عام پر آتے ہی عوامی ردعمل نے زور پکڑا، جس کے بعد انتظامیہ کو مجبوراً تنخواہوں کی ادائیگی کرنا پڑی۔

یہ پہلی بار نہیں کہ بی آر ٹی انتظامیہ کی نااہلی کو بے نقاب کیا گیا ہو۔ ماضی میں بھی جب بھی بی آر ٹی ملازمین کے مسائل پر آواز اٹھائی گئی، تب ہی معاملات حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ مزدوروں اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک بی آر ٹی زو اور اس کے ماتحت کام کرنے والی کمپنیوں کی نگرانی سخت نہیں کی جاتی، اس قسم کی بدانتظامی اور مزدوروں کا استحصال جاری رہے گا۔ انہوں نے محکمہ لیبر اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اپنا کردار ادا کریں اور یقینی بنائیں کہ آئندہ کسی ملازم کو تنخواہ کے حصول کے لیے سوشل میڈیا پر فریاد نہ کرنی پڑے۔

سوال یہ ہے کہ کیا بی آر ٹی انتظامیہ صرف میڈیا دباؤ پر ہی کام کرے گی یا ملازمین کے مسائل کے مستقل حل کے لیے بھی کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے گی؟

یہ بھی پڑھیں: پشاور کے مضافاتی اسکولوں میں تدریسی عملہ: حکومت کی ذمہ داری کیا؟

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button