تینوں کمپنیوں کے محنت کشوں کو عیدالفطر کی موقع پر بونس دیا جاۓ۔نورالامین حیدرزئی
70فیصد سٹاف کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوۓ بونس محنت کشوں کا بنیادی حق ہے۔یاسرکامران
ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری نورالامین حیدرزئی، صوبائی وائس چیئرمین یاسر کامران، صوبائی ڈپٹی چیئرمین شفیع اللہ، صوبائی جائنٹ سیکرٹری طارق خان، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ونشریات گوہرعلی گوہر اور سیکرٹری فائینانس ناصر خان نے کہا ہے کہ پسکو۔ٹسکو اور ھزیکو کے محنت کش تقریبا 70 فیصد سٹاف کی کمی کے باوجود بھی موسمی اثرات کی پروا کیے بغیر جانوں پر کھیل کر پہاڑی اور میدانی علاقوں میں اپنے فرائض منصبی نہایت احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ ایک اندازاہ کے روزانہ کی بنیاد پر نادہندہ صارفیں سے 30 ملین روپے کی ریکوری وصول کی جارہی ہے۔ جبکہ 70 فیصد سٹاف کی کمی کے باوجود بھی تینوں کمپنیوں کے اھلکار لاکھوں رجسٹرڈ صارفین کو بجلی پہنچانے اور انکو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے تینوں کمپنیوں کے بی او ڈی اور چیف ایکزیگٹیو افیسرز سے پرزور مطالبہ کیا کہ بہترین کارکردگی کے پیش نظر اور مہنگائی کے اس کمر توڑ دور میں ایک ماہ کی اعزازیہ بطور بونس ہارڈ شپ الاؤنس کی منظوری دی جائے۔ تاکہ محنت کشوں میں پائی جانے والی بے چینی کا بروقت ازالہ ہوسکے اور انکے بچے پھی عیدالفطر کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیلرز اور تاجروں کا واپڈا کے خلاف شدید احتجاج، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیا