خیبر پختونخوا

چارسدہ میں ہمسایوں کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

فریق اول سے صفدر خان اور حضرت علی، جبکہ فریق دوم سے زاہد، رشین اور عاصم فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئے

چارسدہ میں تھانہ ترناب کی حدود میں افطاری کے وقت ہمسایوں کے درمیان زبانی تکرار کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق، فریق اول سے صفدر خان اور حضرت علی، جبکہ فریق دوم سے زاہد، رشین اور عاصم فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، واقعے کی وجہ دونوں فریقوں کے درمیان دوکان کے سامنے چارپائی رکھنے پر تنازعہ بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں خاندانی تنازعہ، ناخلف بیٹے کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button