اصغر خان مہمند فاؤنڈیشن نے خصوصی افراد اور غریبوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کیے
ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن اور ملک اصغر خان کی شرکت میں ویل چیئرز اور خوراکی مواد کی تقسیم، ضلع مہمند میں پہلی بار خصوصی افراد کو رمضان پیکجز فراہم کیے گئے

اصغر خان مہمند فاؤنڈیشن ضلع مہمند کے اندر آچھے فلاحی کام کررہے ہیں۔ لوئر مہمند میں سپیشل پرسنز میں ویل چیئرز تقسیم کرچکے ہیں جبکہ تحصیل پڑانگ غار اور دوسرے علاقوں میں غریب اور نادار لوگوں میں خوراکی مواد تقسیم کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن نے ہیڈکوارٹرز غلنئی جرگہ ہال میں اصغر مہمند فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خصوصی افراد میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شکیل احمد ، اصغر خان مہمند فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک اصغر خان مہمند ، انجمن مغذروان ضلع مہمند کے صدر ضیاء اللہ خان ، جنرل سیکرٹری نور اللہ خان کے علاوہ کثیر تعداد میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن ، اصغر خان مہمند نے 31 خصوصی افراد میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے جبکہ 4 پیکجز مہمند پریس کلب کے شہداء کے لیے مہمند پریس کے جنرل سیکرٹری کو حوالہ کیے گئے۔
واضح رہے کہ فوڈ پیکج میں آ ٹا، دال، چینی ، گھی ، لوبیا، بیسن ، مصالحہ ،اچار، چائے، نمک اور چاول شامل ہیں۔
انجمن مغذوران ضلع مہمند کے صدر ضیاء اللہ خان اور جنرل سیکرٹری نور اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن اور اصغر خان مہمند فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مہمند کی تاریخ میں پہلی بار کسی تنظیم نے خصوصی افراد کو رمضان فوڈ پیکج میں شامل کیا۔
اصغر خان مہمند فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک اصغر خان مہمند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی استطاعت کے مطابق اس طرح سرگرمیاں جاری رکھیں ۔ انہوں نے نوجوانوں سے مطالبہ کیا کہ اپنے اپنے علاقوں اس طرح سرگرمیاں شروع کریں آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اپنے علاقائی مسائل اجاگر کرکے اپنے علاقے کی خدمت کریں ۔ اصغر خان مہمند نے کہا کہ خصوصی افراد داد کے مستحق ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: روشن خان فاونڈیشن پاکستان نے بٹگرام میں رمضان المبارک راشن پیکج تقسیم کیا