خیبر پختونخوا
روشن خان فاونڈیشن پاکستان نے بٹگرام میں رمضان المبارک راشن پیکج تقسیم کیا
پیکج میں آٹا، چینی، گھی، کھجور اور دیگر ضروری اشیا شامل، فاؤنڈیشن کا عزم ہر مشکل گھڑی میں مستحقین کی مدد کرنا

روشن خان فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے 200 مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک پیکج تقسیم کیا گیا۔ اس رمضان المبارک پیکج میں 20 کلو آٹا، 5کلو چینی،3کلو گھی، آدھا کلو چائے کی پتی، ایک کلو مصالحہ، 2 کلو بیسن، ایک ایک کلو چنا دال اور دال ماش، ایک کلو کھجور، ایک عدد روخ افزا اور 2 کلو نمک شامل ہے۔
روشن خان فاونڈیشن پاکستان کے دوسرے حصوں کی طرح ڈسٹرکٹ بٹگــــرام میں بھی ہر رمضان المبارک میں تقریباً 200 غریب گھرانوں کو راشن پیکج تقسیم کرتے ہیں۔
صدر خیبرپختونخواہ روشن خان فاونڈیشن پاکستان، فضل خان کا کہنا تھا کہ روشن خان فاونڈیشن پاکستان ہر مشکل گھڑی میں چاہے قدرتی آفات ہو یا کوئی اور، روشن خان فاونڈیشن پاکستان سب آگے آپ کو نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی علاقائی مشران اور نوجوانوں سے ملاقات