خیبر پختونخوا
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل احمد فائرنگ سے جاں بحق
مبینہ ملزم کامران نے اپنے والد اور ہمسائے کو قتل کر دیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا

گاؤں احد خان علاقہ تھانہ کالو خان صوابی میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل احمد فائرنگ سے جاں بحق
ڈی پی او صوابی کے مطابق مبینہ ملزم کامران نے فائرنگ کر کے اپنے والد گوھر اور ہمسائے شکیل احمد کو قتل کر دیا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص گل نبی زخمی حالت میں کالو خان ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول شکیل خان ہمسایوں کے درمیان بیچ بچاو کے لئے گئے ہوئے تھے تاہم اس دوران وہ بھی فائرنگ کے زد میں آکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم کامران نشے کا بھی عادی ہے جسکو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
مرحوم شکیل خان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 3 بجے آپنے آبائی گاوں احد خان،تحصیل رزڑ ضلع صوابی میں ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: الپوری سانگڑی میں ٹریفک حادثہ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما متوکل خان جاں بحق