خیبر پختونخواشانگلہ

الپوری سانگڑی میں ٹریفک حادثہ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما متوکل خان جاں بحق

گاڑی کے کھائی میں گرنے سے ڈرائیور زخمی، ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

تحصيل الپوری سانگڑی کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایڈوکیٹ متوکل خان کی گاڑی کھائی میں جا گری۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری متوکل خان گاڑی میں موجود تھے۔ حادثے میں متوکل خان موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہوئے۔ ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 شانگلہ کے میڈکل ٹیم بمع ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے آبائی گاؤں برکانہ شانگلا کا دورہ کیا

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button