اہم خبریںگلگت بلتستان

حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک کا احتجاجی دھرنا 15 روز سے مسلسل جاری

چلاس حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک کا 31 نکاتی چارٹر اف ڈیمانڈ 2025 منظوری کے لیے احتجاجی دھرنا باب چلاس کے مقام پر 15 روز سے جاری ہے

چلاس حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک کا 31 نکاتی چارٹر اف ڈیمانڈ 2025 منظوری کے لیے احتجاجی دھرنا باب چلاس کے مقام پر 15 روز سے جاری ہے ہزاروں متاثرین دیامر بھاشا ڈیم احتجاجی دھرنے میں شریک ہیں جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے احتجاجی دھرنا جاری رہے گا مولانا حضرت اللہ سربراہ حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک ہم متاثرینِ دیامر بھاشا ڈیم ہیں ہم نے روشن پاکستان کے لیے اپنے باپ دادا کی قبروں تک کو قربان کر دیا ہے واپڈا ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے ہمارے حقوق ہمیں نہیں دے رہا ہمارے بچوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے متاثرین دیامر بھاشا ڈیم در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں رمضان کے اس مقدس مہینے کا بھی واپڈا کو خیال نہیں شاہراہِ قراقرم پر افطاری سے ادھا گھنٹہ پہلے بڑا دسترخوان لگایا جائے گا تمام لوگوں اور مسافروں کو افطار کرایا جائے گا ایک گھنٹے کے لیے شاہراہِ قراقرم کو بند کیا جائے گا۔ دیامیر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام بند ہے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں پانی کا شدید بحران، واسا نے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button