خیبر پختونخوا

پولیس کانسٹیبل اختیار علی کا قاتل گرفتار

گزشتہ ہفتے تھانہ ناؤہ گئی کی حدود، گاؤں کوگا میں جائیداد کے تنازعے پر پولیس کانسٹیبل اختیار علی کو بے دردی سے قتل کیا گیا

مردان کے گاؤں کوگا میں قتل ہونے والے کانسٹیبل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے تھانہ ناؤہ گئی کی حدود، گاؤں کوگا میں جائیداد کے تنازعے پر پولیس کانسٹیبل اختیار علی کو بے دردی سے قتل کیا گیاتھا۔ جس کیخلاف تھانہ ناوہ گئی میں باقاعدہ مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوا تھا۔ ڈی پی او بونیر سعود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس کی انتھک محنت اور شب و روز کوششوں کی مدد سے ملزم لیاقت خان کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
ڈی پی او نے انوسٹیگیشن اسٹاف کو ہدایت جاری کی ہے کہ تفتیش میرٹ کے بنیاد پر مکمل کرکے مضبوط شواہد اکٹھے کیے جائیں تاکہ ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے اور مقتول کے خاندان کو انصاف مل سکے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button