خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن
لوئر دیر میں بچوں کے جھگڑے پر مسلح تصادم، تین افراد جاں بحق، ایک زخمی
یہ واقعہ بچوں کی لڑائی کے بعد دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم کی شکل اختیار کر گیا
لوئر دیر کے علاقے معیار شیخان میں بچوں کے تکرار پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہو گیا، جس کے نتیجے میں مسلح تصادم ہوا۔ اس واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
جاں بحق ہونے والوں میں سعادت ولد معتبر، ذاکر ولد شیر بہادر، اور خالق (سکنہ معیار) شامل ہیں، جبکہ صدیق شدید زخمی ہوا۔ زخمی کو ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ذریعے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او دیر لوئر سلیم عباس کلاچی کے مطابق، یہ واقعہ بچوں کی لڑائی کے بعد دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دیر بالا میں ٹرانسفارمر چوری میں ملوث ملزمان گرفتار