خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن
بونیر میں دوہرے قتل کیس کے ملزمان گرفتار
تھانہ ناوہ گئی کی حدود میں دو سگے بھائیوں کے قتل میں نامزد ملزمان گرفتار

تھانہ ناوہ گئی کی حدود میں 18 فروری 2025 کو وقتی تکرار پر دو سگے بھائیوں کے قتل میں نامزد ملزمان جھان بہادر اور مراد علی کو پولیس نے انتھک محنت کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی پی او بونیر، سعود خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، جو اب پابندِ سلاسل ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او نے ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ مکمل اور غیرجانبدار تفتیش کرکے ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جائیں تاکہ ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں بیوی نے شوہر کو گولی مار کر قتل کر دیا