خیبر پختونخوا
چارسدہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 5 مشتبہ افراد گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر کی قیادت میں تھانہ خواجہ وس اور تھانہ سروکلے کی حدود میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا

چارسدہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا سرکل شبقدر کے تھانہ خواجہ اور تھانہ سروکلے کی حدود میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 5 مشتبہ افراد گرفتار، ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر آپریشن میں خود موجود رہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر کی قیادت میں تھانہ خواجہ وس اور تھانہ سروکلے کی حدود میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر کے ہمراہ ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان، پاک آرمی افسران، سرکل شبقدر کے ایس ایچ اوز، سی ٹی ڈی اہلکار، بی ڈی ایس، ڈی ایس بی، آر آر ایف، کیو آر ایف، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس نے بھرپور شرکت کی۔
آپریشن کے دوران مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ جدید تکنیکی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے علاقے کو مکمل کلیئر کیا گیا۔ کارروائی میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر کا کہنا تھا کہ امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
چارسدہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیے: چارسدہ میں نامعلوم ملزمان نے خواجہ سرا کو قتل کر دیا