اہم خبریںخیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن

5 سالہ بچی کا ریپ کر کے قتل کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم نے ریپ کے بعد بچی کا گلا دبا کر اس کا قتل کر دیا

تحریر: عمران ٹکر

گزشتہ روز قتل ہونے والی 5 سالہ بچی کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم نے ریپ کے بعد بچی کا گلا دبا کر اس کا قتل کر دیا اور بعد میں پتھر اس پر پتھر بھی پھینکے۔

ملزم نے بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کا سانس بند کر دیا اور بچی جائے وقوعہ پر انتقال کرگئی۔ ملزم نے قتل ڈر کی وجہ سے کیا۔
پولیس نے واقعہ کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 سالہ ملزم کا تعلق اسی علاقے سے ہے اورانہوں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ روز تحصیل ماموند کے علاقہ مینہ میں پانچ سالہ بچی کو ریپ کے بعد گلا دبا کر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔
واقعہ کے بعد عوام میں سخت غم وغصہ پایا گیا۔ جس کے بعد مقامی پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر تفتیش کی اور ملزم تک پہنچ گئے۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میں نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اور علاقائی اطلاع پر گرفتاریاں کی۔
امزکورہ پر شک کے بنیاد پر مزید تفتیش کی، جس کے بعد اس نے اعتراف جرم کرلیا۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بچی کو سموسے کا لالچ دے کر ریپ کیا اور بعد میں اس کو قتل کردیا۔ ملزم کے موبائل میں فحش ویڈیوز بھی ملیں۔
شواہد کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھیج دیاہے۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ اس سے پہلے باجوڑ پولیس نے کمانگرہ میں 7 سالہ بچے کے قاتل کو 24 گھنٹے جبکہ اس بچی کے قاتل کو 12 گھنٹوں میں گرفتار کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے کے لوگوں نے ملزم کی گرفتاری میں بھرپور تعاون کیا ہے۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق ملزم مذکورہ بچی کا قریبی رشتہ دار ہے۔
باجوڑ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی حنیف اللہ نے بتایا کہ بچی کی عمر 5 سال ہے جبکہ کل سے سوشل میڈیا پر 12 سال بتایا جارہا ہے جو غلط ہے۔ انھوں نے بچی کے قتل کیس کے ملزم کی گرفتاری کو کنفرم کرتے ھوئے کہا کہ قاتل خود بھی کم عمر ہے۔ جس کی عمر 16 سال بتائی جا رہی ہے اور وہ بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، چونکہ ریپ کے بعد اسکو شناخت کا ڈر تھا اس لئے ریپ کے بعد بچی کا گلا دباکر قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: باجوڑ میں 12 سالہ بچی کا لرزہ خیز قتل

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button