پاکستانخیبر پختونخواشانگلہملاکنڈ ڈویژن

شانگلہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی میں ضلعی افسران، پولیس سمیت علماء کرام، سماجی افراد اور ریسکیو 1122 شانگلہ اہلکاروں نے شرکت کی

ضلعی انتظامیہ شانگلہ کی زیرنگرانی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی افسران، پولیس سمیت علماء کرام اور سماجی افراد اور ریسکیو 1122 شانگلہ اہلکاروں نے شرکت کی۔۔

ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر ظلم کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے لیکن کشمیری بھائی اکیلے نہیں ہے پاکستان کا ہر شہری ان کیساتھ اس مشکل میں کھڑا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجينئر ملک شیر دل خان کی ہدایات پر ایمرجنسی آفيسر خان محمد کی نگرانی میں شانگلہ کے تمام سٹیشنوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر پر جوش طریقے سے منائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ میں روڈ ٹریفک حادثہ میں دو افراد جانبحق اور ایک زخمی

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button