ایف آئی اے سائبر کرائم کی کاروائی! نوبیہائی دلہن کو بلیک میل اور تصاویر سوشل میڈیا پہ اپ لوڈ کرنے والا ملزم پشاور سے گرفتار۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق متاثرہ خاتون اپنی والدہ کے ہمراہ دفتر آئی جو شدید کوفت کا شکار تھیں۔ چند روز قبل ہی خاتون کی شادی ہوئی تھی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے واقعہ کی رپورٹ لکھتے ہوئے ملزم کی لوکیشن کا پتہ لگایا اور ایک چھاپے کے دوران ملزم کو رشاکئی پشاور سے گرفتار کرتے ہوئے ایبٹ آباد ایف آئی اے آفس منتقل کیا۔ جہاں ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیے: یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے ایبٹ آباد نے ایک اور سمگلر گرفتار کرلیا