تحریر: عبد الفناز
ڈی ایف او ہزارہ ٹرائبل کی ہدایت پر ایس ڈی ایف او بٹگرام فارسٹ سب ڈویژن افتخار خان کی قیادت میں فارسٹ ٹیم نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چھپائی گئی دیار کی قیمتی لکڑی برآمد کرلی۔ یہ لکڑی انتہائی چالاکی سے پہاڑی پتھروں کے نیچے چھپائی گئی تھی تاکہ اسے قانون کی نظر سے بچایا جا سکے۔
کارروائی میں فارسٹر نثار، انچارج تھاکوٹ چیک پوسٹ، فارسٹ گارڈز طارق، عادل، ریاض، بلاک آفیسر عطااللہ، اور فارسٹ گارڈ ابوبکر نے بھرپور محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم نے فوری طور پر لکڑی کو قبضے میں لے کر ڈویژنل دفتر منتقل کر دیا، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی گی۔
عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ قدرتی وسائل کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹادیاگیا، ذولفقار حمید نئے پولیس سربراہ تعینات