خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن
سیدو شریف میں فائرنگ کا واقعہ، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی
فائرنگ کے نتیجے میں 07 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے

سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے قریب اللہ اکبر مسجد میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اطلا ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 07 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت سجاد ولد محمد رحمان اور محمد اکبر ولد محمد رحمان ساکنان شاہین آباد کے طور پر ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر سیدو شریف سنٹرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں سیدو کے رہائشی شاہی روان، گل کدہ کے رہائشی کامران، حیات آباد کے رہائشی لطیف خان، رنگ محلہ کے رہائشی شریف اور مینگورہ کے رہائشی احسان کے نام شے شناخت ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 سوات کے ترجمان کے مطابق ادارہ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امداد فراہم کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیكا ترمیم: آئینی حقوق اور صحافتی آزادی پر حملہ