خیبر پختونخوا
بسین تھانے کے سامنے تیز رفتار گاڑی کا حادثہ تین بچیوں کی موت
سکول جاتی تین بچیاں جاں بحق ایک زخمی ڈاکٹر مسرور اور ٹیم نے زخمی بچی کا آپریشن کیا
بسین تھانے کے سامنے ایک تیز رفتار گاڑی نے صبح سوا آٹھ بجے کے قریب سکول جاتی بچیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ زخمی بچی کو ایم ایس کی موجودگی میں کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر مسرور اور ان کی ٹیم نے آپریشن تھیٹر میں طبی امداد فراہم کی۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا گیا۔ واقعے سے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الپوری گاؤں لیلونی کے مقام پر روڈ حادثہ، دو خواتین جاں بحق، تین زخمی