اہم خبریںخیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت کا یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ کرنے کا اعلان

"روشن مستقبل کارڈ" کے تحت 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5000 روپے مقرر کیا گیا

خیبر پختونخوا حکومت کا معاشرے کے نادار اور مستحق طبقات کی فلاح کی طرف ایک اور انقلابی اقدام، یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کی مالی معاونت کےلئے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ پروگراموں کا اجراء کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب کا انعقاد، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پروگراموں کا باضابطہ اجراء کردیا۔
"روشن مستقبل کارڈ” کے تحت 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5000 روپے مقرر کیا گیا تھا۔ تقریب میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے یہ رقم بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت ان بچوں کو پہلی ترجیح دی جائے گی جن کے ماں باپ دونوں فوت ہوئے ہوں۔ اس پروگرام سے تقریباً 9000 یتیم بچے اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔
"سہاراکارڈ” کے تحت 45 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کی بیوہ خواتین کے لئے ماہانہ 5000 روپے مقرر کیا گیا تھا۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے یہ رقم بھی بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کردیا۔ پروگرام سے مجموعی طور پر 15,000 بیوہ خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی۔
دونوں پروگراموں کے تحت مستحقین کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک ان کے کارڈ کے ذریعے رقم مل جایا کرے گی۔ آئی ٹی بیسڈ سکورنگ سسٹم کے ذریعے اسکریننگ اور سلیکشن کے بعد مستحق درخواست گزاروں کو کارڈز جاری کئے جائیں گے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button