غیر زمرہ بندی
ہری پور میں سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ہری پور پولیس کا خواتین کو ہراساں ، بلیک میل کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

تھانہ حطار پولیس کی کاروائی، لڑکی کو بذریعہ سوشل میڈیا ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار۔
ڈی پی او ہر ی پور فرحان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا خواتین کو ہراساں ، بلیک میل کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
تھانہ حطار کی حدود میں مسماۃ (ف) کو بذریعہ سوشل میڈیا ہراساں اور بلیک میل کرنے کا واقع پیش آیا۔ مدعیہ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 506 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ حطار ساجد نواز نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کامران حید ولد غلام حیدر سکنہ محلہ چھوئیاں حطار کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ہزارہ میں بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل