خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن
دیر بالا میں ٹرانسفارمر چوری میں ملوث ملزمان گرفتار
تھانہ دیر سٹی میں ٹرانسفارمر چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی، جس پر مقدمہ تھانہ دیر سٹی میں درج کیا گیا

دیر بالا پولیس کی اہم کارروائی: ٹرانسفارمر چوری میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے اور ان سے مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، تھانہ دیر سٹی میں ٹرانسفارمر چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی، جس پر مقدمہ نمبر 45 مورخہ 22-02-2025 بجرم 381A/34 PPC تھانہ دیر سٹی درج کیا گیا۔
ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن دیر بالا اکبر شینواری کی زیر نگرانی ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی جلد گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔
خصوصی تفتیشی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض دو دن کے اندر ملزمان 01) منیب الرحمن ولد محمد رحمن، 02) نوید ولد محمد اکبر خان، 03) رضوان عرف شہنشاہ ولد مطیع اللہ ساکنان نوو کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ ٹرانسفارمر سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
ڈی پی او دیر بالا نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بٹگرام میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گروہ گرفتار