لائف اسٹائل

راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر چیلنج دے دیا

انڈین آئٹم گرل راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی میدان میں کسی کو بھی شکست دے سکتی ہوں

تحریر: حفصہ راحیل

بالی وڈ اور لالی وڈ ایک بار پھر آمنے سامنے

انڈین اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو ڈانس چیلنج دے دیا۔ ہانیہ عامر بھی میدان میں آگئیں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انڈین آئٹم گرل راکھی ساونت نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو لے آؤ، میں سب کو ہرا دوں گی۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں کہیں کسی کو بھی شکست دے سکتی ہوں چاہے وہ کوئی بھی میدان ہی کیوں نہ ہو۔ کیوں کہ میں بولی وڈ کی آئٹم گرل ہوں اور میں ان تینوں کا کام بگاڑ دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کولئی پالس کوہستان میں جیپ حادثہ، دو جاں بحق

انکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہانیہ آمر نے بھی مزاحیہ انداز میں راکھی ساونت کو جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے راکھی ساونت کی ویڈیو ساونڈ کو استعمال کر کہ اس پر مزاحیہ انداز میں اداکاری کی اور کیپشن میں لکھا "راکھی جی این آئیکن”۔ دونوں اداکاروں کی ویڈیوز وائرل ہو رہیں ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ راکھی ساونت اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر ان رہنے کے لیے کونٹروورشل سٹیٹمینٹ دیتی رہتی ہیں۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button